Tuesday, April 23, 2024

اس کے بعد کوئی اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، وزیراعظم عمران خان

اس کے بعد کوئی اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی، وزیراعظم عمران خان
June 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اس کے بعد کوئی اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں آئے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے 30 جون سے پہلے رجسٹرڈ کرائیں اور قسطوں کی صورت میں رقم ادا کریں، پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں اور کم ٹیکس سے ملک نہیں چل سکتا۔ اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اخراجات کم کر رہے ہیں اور پاک فوج نے اخراجات کم کر دیے۔ ایف بی آر میں اصلاحات کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرض کی دلدل میں پھنسنے سے بہت سی قومیں تباہ ہو گئیں، آپ تباہی کے راستے پر جائیں گے یا اپنے آپ کو تبدیل کریں گے، ملک میں کرپشن زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیٹزن پورٹل میں خصوصی سیکشن بنائیں گے، ٹیکس عوام پر خرچ کریں گے، پہلے بے نامی اکاؤنٹس کے حوالے سے قانون نہ تھے اور منی لانڈرنگ کا پیسہ ہنڈی کے ذریعے باہر بھیجا جاتا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کو پاکستان کو بڑی نعمتوں سے نوازا ہے اور پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کرے گا، انہوں نے کہا کہ افغان صدر سے ٹرانزٹ ٹریڈ کے بارے میں بات ہو گی، ہم اپنی صنعتوں کو کھڑا کریں گے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔   کی روک تھام کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔