Saturday, April 20, 2024

اس سال دو اچھی خبریں ملیں‘ پیپلز پارٹی کا اب اچھا دور شروع ہو گا : بلاول بھٹو

اس سال دو اچھی خبریں ملیں‘ پیپلز پارٹی کا اب اچھا دور شروع ہو گا : بلاول بھٹو
May 11, 2016
لاہور (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ یہ سال پیپلزپارٹی کے لیے اچھا ہے اس سال دو اچھی خبریں ملیں۔ وہ سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ لاہور پہنچے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا اب اچھا دور شروع ہو گا۔ بھائی سے ملنے لاہور آیا ہوں۔ اچھی خبر مورال کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا وہ وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وہ امریکی اور افغان فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔