Sunday, May 5, 2024

اس رمضان میں لوگوں کی مہنگائی سے چیخیں سننے میں آرہی ہیں ، خورشید شاہ

اس رمضان میں لوگوں کی مہنگائی سے چیخیں سننے میں آرہی ہیں ، خورشید شاہ
May 14, 2019
 سکھر (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا اس رمضان میں لوگوں کی مہنگائی سے چیخیں سننے میں آرہی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا لوگ مایوس ہیں۔ لوگ پہلے نوکری مانگتے تھے اب مہنگائی پر قابو پانے کی درخواست کر رہے ہیں۔ خورشید شاہ بولے ایک وزیر نے کہا تھا مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکلیں گی اور نکل رہی ہیں۔ ان لوگوں نے آتے ہی چیخنا شروع کردیا کہ خزانہ خالی ہے ۔ ہم نے جب معلوم کیا تو پتہ چلا کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا ان لوگوں کی اپنی نااہلی ہے۔ ایف بی آر کے چیئرمین کو اس لیے ہٹا دیا کہ اچھی اکانومی کو خراب کر دیا۔ اگر نومبر میں یہ لوگ آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو آج یہ مسائل نہ ہوتے۔ یہ لوگ دیر سے آئی ایم ایف کے پاس گئے، اب ڈالر مہنگا ہو گیا۔ دیر سے جانے کے باعث آئی ایم ایف سے ڈرٹی ڈیل کرنی پڑی۔ خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ اسٹاک ایکسچینج روز بروز گر رہی ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ بجٹ میں کیا آئے گا۔ ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے۔ دال مہنگی ہوگئی ہیں، دوائیں مہنگی ہوگئیں تو وزیر کو نکال دیا۔ گیس کی قیمتوں کا ملک میں اضافہ ہو گیا۔ بجلی کا بل بھی بڑھ گیا۔ پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔ خورشید شاہ بولے یہ جو پچاس لاکھ گھر بنانے کی بات کررہا ہے یہ غریبوں کے لئے نہیں امیروں کے لیے ہیں۔ سروے سے پتہ چلا 80 لاکھ لوگ بغیر چھت کے رہتے ہیں۔ یہ کہتے ہیں 30 لاکھ روپے قرضہ پر گھر دیں گے۔ یہ غریب لوگ کہاں سے گھر خریدیں گے۔