Wednesday, May 8, 2024

اس حکومت کی نااہلی کی فہرست طویل ہے ، شاہد خاقان عباسی

اس حکومت کی نااہلی کی فہرست طویل ہے ، شاہد خاقان عباسی
November 2, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا اس حکومت کی نااہلی کی فہرست طویل ہے۔ پی ایس او میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر کی ایک اور پیشی ہوئی۔ احتساب عدالت نے نیب کے گواہ راشد قریشی کا بیان ریکارڈ کر لیا ۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی ۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ملک کی معیشت تباہ حال ہے، بیروزگاری بڑھ گئی لیکن حکومت کو اس کی کوئی فکر نہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ ہاؤس کارساز میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ایک اس حکومت کی نااہلی کی لمبی فہرست ہے ، یہ  حکومت مافیاز  کو سپورٹ کر رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی  نے مزید کہا کہ ملک  کے وزیر اعظم اب دھمکیوں پر اتر آئے ہیں ، آخر وہ کب تک  اپنی  کرپشن چھپائیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا پی ڈی ایم سے خوفزدہ حکومت کے وزرا سارا دن مخالفین کے بے عزتی کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن کسی کو اپنی وزارت کا کچھ معلوم نہیں ۔ ادھر مریم اورنگزیب نے کہا ووٹ چور اور سلیکٹڈ ٹولے کو پسینہ آرہا ہے، ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ وزیراعظم منہ پر ہاتھ پھیر کر دھمکی دیتا ہے۔