Thursday, March 28, 2024

اس حکومت نے نواز شریف کو مینج کرکے سزا دلوائی ، رانا ثنا اللہ

اس حکومت نے نواز شریف کو مینج کرکے سزا دلوائی ، رانا ثنا اللہ
August 26, 2020
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا اس حکومت نے نواز شریف کو مینج کرکے سزا دلوائی۔ پروگرام ’’ہو کیا رہا ہے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا جب حکومت مخالف تحریک چلے گی تو نواز شریف کی واپسی کی تاریخ بھی سامنے آجائے گی۔ اے پی سی سے متعلق تمام چیزیں تحریری طورپر ہی ہوں گی۔ اپوزیشن جماعتیں اس پر دستخط بھی کریں گی۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا نیب میں اتنی سکت بھی نہیں جتنی پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ہے۔ پولیس ڈیپارٹنمنٹ میں بیس پچیس فیصد لوگ تو ایسے ہوں گے جو غلط کام کرنے سے انکار کرتے ہوں گے۔ نیب میں تو جو بھی ڈکٹیشن جاتی ہے اس پر عمل ہوتا ہے۔ چیئرمین نیب کو بھی شاید انہوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے وہ کوئی عذر پیش نہیں کرتے۔ رانا ثنا اللہ بولے شہزاد اکبر کا اس وقت نیب پر مکمل طور اختیار ہے۔ نیب کو پہلے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ ستمبر سے اپوزیشن کے خلاف نیب کو بہت بری طرح سے استعمال کیا جائے گا۔