Monday, May 20, 2024

اس بار آئے تو چائے کی بجائے کچھ اور ملے گا ، فواد چودھری

اس بار آئے تو چائے کی بجائے کچھ اور ملے گا ، فواد چودھری
February 4, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چودھری نے  بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ  اس بار آئے تو چائے کی بجائے کچھ اور ملے گا۔ فواد چودھری نے  کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، شریف آدمی  بدمعاش بنتا ہے تو  اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں کوتا ،بدقسمتی سےدنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر انتہا پسندوں کا قبضہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کشمیر ایشو پر حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر ہیں، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا،  صرف کشمیریوں کیلئے نہیں بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے سلوک پر دل رو رہا ہے۔