Friday, April 19, 2024

ازدواجی زندگی میں سخت دشواریوں سے گزرنا پڑا، سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم

ازدواجی زندگی میں سخت دشواریوں سے گزرنا پڑا، سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم
October 22, 2018
لندن (92 نیوز) معروف سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق ایسا بیان دے دیا جس کے بعد ڈیوڈ کی اہلیہ دو دن تک شدید غم میں نڈھال اپنے کمرے میں روتی رہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والےڈیوڈ بیکھم نہ صرف  سٹارفٹبالر ہیں بلکہ دنیا انہیں خوشحال اور  کامیاب شوہر کے طور پر جانتی ہے تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ  ڈیوڈ بیکھم اور گلوکارہ وکٹوریا  کی خوشگوار ازدواجی زندگی میں دراڑ پڑنے لگی۔ ڈیوڈ  بیکھم نے بیان دیا ہے کہ  ان کو ازدواجی زندگی میں سخت دشواریوں سے گزرنا پڑا ہے ۔ بس یہ بیان سامنے آنا تھا  کہ انکی اہلیہ وکٹوریہ  روٹھ سی گئی ہیں ،انہوں نے بیکھم  کے بیان کو اپنے لیے باعث شرمندگی تصور کیا۔ ووکٹوریہ کی قریبی دوست کا کہنا تھا کہ اس بیان نے وکٹوریہ کو  توڑ کر رکھ دیا ہے ، وہ نہ صرف ڈیوڈ کے بیان کی تردید  کرتی ہیں بلکہ ہمیشہ اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کے لیے کوشاں رہتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وکٹوریا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتیں  کہ ڈیوڈ نے ایسا بیان کیوں دیا جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ وکٹوریا  اور بیکھم کی شادی 1999میں ہوئی تھی اور دونوں کے چار بچے ہیں۔ وکٹوریا معروف ترین برطانوی پاپ بینڈ سپائس گرلز کا حصہ رہی ہیں۔