Thursday, May 9, 2024

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
March 10, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ازبکستان کے وزیر خارجہ عبدالعزیز کامیلوف کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ازبک وزیرخارجہ نے کہا پاکستان نے افغان امن عمل سمیت علاقائی امن و استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کیا۔

 آرمی چیف سے کرکٹرز ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ اور محمد اکرم کی ملاقات بھی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بین الاقوامی کرکٹ پاکستان لانے کیلئے کرکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا بین الاقوامی کرکٹرز امن کے سفیر اور داد تحسین کے مستحق ہیں۔ امید ہے پی ایس ایل کا جلد آغاز ملک میں خوشیوں کا باعث ہو گا۔