Saturday, May 18, 2024

ازبکستان : کرنسی نوٹوں کی کمی کیوجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں میں چوزے دیئے جانے لگے

ازبکستان : کرنسی نوٹوں کی کمی کیوجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں میں چوزے دیئے جانے لگے
May 13, 2016
تاشقند(ویب ڈیسک)ازبکستان کے بینکوں میں کرنسی نوٹوں  کی کمی کی وجہ اساتذہ کوتنخواہوں میں چوزے دیئے جارہے ہیں، اساتذہ نے اس فیصلے کو انتہائی شرمناک قرار دیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق نوکس میں حکام خود مختار قراقل رپبلک کے بینکوں میں پیسوں کی کمی کی وجہ سے اساتذہ کو تنخواہوں میں چوزے دیے رہے ہیں۔اساتذہ نے اس فیصلے کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انھوں نے  بتایا ’گذشتہ سال بھی انہیں  تنخواہوں کی جگہ آلو، گاجر اور کدو دیئے گئے اور اس بار  چوزے لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہمیں چوزوں کی ضرورت ہو گی تو ہم مارکیٹ سے سستے داموں میں خرید سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے اساتذہ کو دیے جانے والے چوزوں کی قیمت ڈھائی ڈالر  لگائی جارہی ہے جو مارکیٹ  ریٹ سے دو گنا   ہے۔ ازبکستان کو کئی سال سے کرنسی  کی قلت کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے  سرکاری ملازمین کوتنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی میں بھی اکثر تاخیر ہوتی ہے۔