Thursday, April 25, 2024

ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری

ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری
July 4, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان پنجاب اسمبلی کے مالی سال 2018-19 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 3 کروڑ 98 لاکھ سے زائد  مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جائیداد کی مالیت  اڑھائی کروڑ ظاہر کی تو 24 لاکھ روپے کے 3 ٹریکٹر، 38 لاکھ کی 2 گاڑیاں اور 13 لاکھ مالیت کا سونا بھی عثمان بزدار کے پاس ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی 18 کروڑ 29 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ تحریک انصاف کے علیم خان ارب پتی نکلے۔  وہ  1 ارب 65 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ تحریک انصاف کے امجد محمود چوہدری کے  اثاثوں کی مالیت 1 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 41 کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔ صوبائی وزیر میاں محمود الرشید 19 کروڑ 95 لاکھ ، صوبائی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت 2 کروڑ 93 لاکھ ، وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری کے 16 کروڑ 86 لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ غلام سرور خان کے بھتیجے عمار صدیق خان 61 کروڑ 40 لاکھ ،صوبائی وزیر راجا راشد حفیظ 10 کروڑ ،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ ، فیاض الحسن چوہان ڈیڑھ کروڑ تو جگنو محسن 47 کروڑ کی مالک ہیں۔ انھوں نے  اپنے شوہر نجم سیٹھی کے بھی 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے ظاہر کیے۔ خواجہ سلمان رفیق 10 کروڑ 56 لاکھ ، خواجہ عمران نذیر 21 کروڑ 77 لاکھ ، سردار اویس لغاری 28 کروڑ 32 لاکھ ،بلال یاسین 1 کروڑ 48 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کے باعث چوہدری نثار نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔