Monday, May 20, 2024

ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے تعلق جوڑنے پرشیخ فیاض بھی حکومت پر برس پڑے

ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے تعلق جوڑنے پرشیخ فیاض بھی حکومت پر برس پڑے
October 6, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے رابطوں کے معاملہ پر حکومتی ارکان میں درڑاریں پڑ گئیں۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے بعد شیخ فیاض الدین بھی حکومت پر برس پڑے۔
92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے تعلق جوڑے پر ایم این اے نجف سیال کے دماغ کی شریان پھٹ گئی ہے۔ انھیں پمز اسپتال لیکر گئے تو وہاں وینٹی لیٹر ہی نہیں تھا۔
ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے رابطوں سے متعلق آئی بی کی فہرست کی گونج پارلیمنٹ میں کیا گونجی کہ اس نے حکومتی ایوان کو ہلا کررکھ دیا۔
ن لیگ میں بغاوت اس وقت کھل کر سامنے آئی جب قومی اسمبلی میں دہشت گردوں سے تعلق جوڑنے پر 37 اراکین پارلیمنٹ کی مبینہ فہرست پر احتجاج ہوا اور وزرا کے ساتھ حکومتی اراکین نے بھی واک آوٹ کیا تھا۔
بین الصوبائی رابطے کے وزیر ریاض حسین بیرزادہ نے تویہاں تک کہہ ڈالا تھا کہ جب تک ذمہ دار وزیر ایوان میں وضاحت نہیں کرتا روزانہ احتجاج کریں گے۔