Friday, March 29, 2024

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری

ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کرنے کی منظوری
November 28, 2016

اسلام آباد (92نیوز) کس سیاستدان نے کتنے پیسےکمائے؟۔ گوشواروں میں کتنے ظاہر کیے؟ الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی سمری منظور کر لی۔ یکم دسمبر سے چھان بین کا عمل شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی چھان بین کی سمری کی منظوری دی جس کے تحت یکم دسمبر سے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں پولیٹیکل فنانس ونگ چھان بین کا عمل شروع کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے گوشواروں کی چھان بان کی جائے گی جس کیلئے اداروں اور محکموں کے ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر ایف بی آر، نیب اور دیگر اداروں سے مدد بھی لی جائے گی۔