Sunday, May 5, 2024

ارکان پارلیمنٹ کوجعلی بینک رسیدیں بھیجنےوالا شخص گرفتار

ارکان پارلیمنٹ کوجعلی بینک رسیدیں بھیجنےوالا شخص گرفتار
January 21, 2017

اسلام آباد (92نیوز) ارکان پارلیمنٹ کو جعلی بینک ٹرانزکشن کی رسید  بھیجنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم عتیق الرحمان کو کراچی کے علاقے  گلستان جوہرسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ارکان پارلیمنٹ کو جعلی ٹی ڈی آر جاری کی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی، اپوزیشن لیڈر، چیئرمین سینیٹ سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کو جعلی بینک  ٹرانزیکشن کی رسید بھیجنے والے ملزم  کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آے کی کمرشل بنکنگ سرکل نے ملزم عتیق الرحمان کو گلستان جوہر میں اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ارکان پارلیمنٹ کو جعلی ٹی ڈی آر جاری کی تھیں، ان جعلی ٹرانزیکشن کاا نکشاف بد ھ کے روز ہوا جب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو اپنے  عملے کے ذریعے ایک رسید موصول ہوئی تھی۔ بینک حکام  نے ٹی ڈی آر کو جعلی قرار دے د یا تھا۔

اپوزیشن لیڈر کے علاوہ چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی، سپیکرسردار ایاز صادق، مولانا فضل الرحمان اور چو دھری اعتزاز احسن سمیت کئی پارلیمنٹیرینز کے بینک اکاونٹ میں  بھی جعلی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا۔ سپیکر کی جانب سے گورنر سٹیٹ بنک کو خط لکھا گیا تھا جس پر گورنر سٹیٹ بنک کی طرف سے  سپیکر آفس کوآگاہ کیا گیا ہے کہ یہ جعلی ٹرانزیکشن ہے۔