Friday, May 17, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس موخر کرنے کی تجویز

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  کی قومی اسمبلی و سینیٹ اجلاس موخر کرنے کی تجویز
May 10, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) ارکان پارلیمنٹ اور عملے میں کورونا کی تشخیص  کے باعث  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے  قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس مؤخر کرنے کی تجویز  پیش کر دی ۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ  ہیں ارکان پارلیمنٹ اور عملے میں کورونا وائرس کی تشخیص باعث تشویش ہے، موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔

 سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ  مزید ارکان اور عملے میں کورونا کی تشخیص ہونے کا خدشہ ہے، ، کورونا کیسز میں اضافے سے متعلق میرے خدشات درست ثابت ہو رہے ہیں،  بروقت خبردار کردیا تھا کہ ٹیسٹ کے بغیر کسی کو پارلیمنٹ میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اجلاس بلانے کے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں، ضروری ہو تو اجلاس میں تاخیر کی جائے، ٹیسٹ کو یقینی بنانے کے بعد ئی پارلیمنٹ میں داخلے کی اجازت دی جائے۔