Thursday, May 9, 2024

ارکان قومی اسمبلی کے سالانہ گوشواروں کی چھان بین مکمل

ارکان قومی اسمبلی کے سالانہ گوشواروں کی چھان بین مکمل
June 29, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان اسمبلی کے گوشواروں کی چھان بین مکمل کرلی۔ آصف زرداری اور بلاول سمیت 153 ارکان قومی اسمبلی کے گوشواروں میں تضاد سامنے آگیا۔ الیکشن کمیشن نے آصف زرداری کو وضاحت کے لئے خط بھیج دیا، بلاول کومراسلہ آئندہ ہفتے جاری ہو گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سالانہ کوشواروں میں تضاد پایا گیا۔ خواجہ آصف اور فہمیدہ مرزا کے گوشواروں میں بھی گڑبڑ موجود تھی، احسن اقبال، خرم دستگیر کے گوشواروں میں بھی تضاد پایا گیا۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹکل فنانس سیل نے ارکان سے 15 روز میں وضاحت مانگ لی ہے۔