Monday, May 13, 2024

ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے یاددہانی کا مراسلہ

ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو  گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے یاددہانی کا مراسلہ
September 9, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو یاددہانی کا مراسلہ جاری کر دیا ۔ تمام ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ یاددہانی کے م کے مراسلے میں کہا گیا ک ہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی  کے ارکان  31 دسمبر تک اپنے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں،ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی اپنے زیرکفالت اہلخانہ کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائیں۔ الیکشن کمیشن کے مراسلہ میں  کہا گیا کہ 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی،غلط بیانی کی صورت میں ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی ہوگی۔