Monday, May 13, 2024

ارکان سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری

ارکان سندھ اسمبلی کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری
November 12, 2020

اسلام آباد(92 نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان سندھ اسمبلی  کے مالی گوشواروں کی تفصیلات جاری کردی  ۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 23 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ڈیڑھ کروڑ مالیت کی دوگاڑیاں ہیں  ، مراد علی شاہ کو والدہ کی طرف سے سو تولہ سونا تحفہ ملا ،بیٹی کے نام ڈی ایچ اے میں تین کروڑ مالیت کے دو پلاٹ بھی ہیں ۔

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 10 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سرج درانی 6 کروڑ 16 لاکھ روپے میں موجود ہیں پندرہ لاکھ اسلحہ ظاہر کیا ہے ۔

رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور 39 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالکن ہیں ، فریال تالپور کے 980 گرام کے زیورات اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی تین گاڑیاں ہیں۔

سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی 2 کروڑ 31 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک  ہیں ، سندھ کے  سعید غنی نے  سو تولہ ظاہر کیا ہے  ۔

سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ 13  کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک  ہیں ،  ناصر حسین شاہ کے پاس 477 تولے سونا ظاہر کیا ہے ۔

سندھ کے صوبائی وزیر سہیل انور سیال 9 کروڑ اٹھائیس لاکھ روپے کے مالک نکلے  ۔ پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی 33 کروڑ چالیس لاکھ روپے کے مالک نکلے  ، حلیم عادل شیخ 2 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں ۔