Friday, April 26, 2024

ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کیلیے مقرر

ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کیلیے مقرر
April 27, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کیلیے مقرر کر دیا گیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے گا۔