Friday, April 26, 2024

ارنب گوسوامی کے ریٹنگ کنٹرول کمپنی مالک کو رشوت دینے کے ثبوت سامنے آگئے

ارنب گوسوامی کے ریٹنگ کنٹرول کمپنی مالک کو رشوت دینے کے ثبوت سامنے آگئے
January 25, 2021

نئی دہلی (92 نیوز) چیخ چیخ کرنوٹنکی کر نے والے متنازعہ بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کی دونمبری پکڑی گئی۔ بھارتی چینل کی ریٹنگ کنٹرول کرنے والی کمپنی بی اے آرسی کے مالک پارتھو داس گپتا نے ارنب سے رشوت لینے کا اعتراف کرلیا۔

پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والے بھارتی مسخرے صحافی ارنب گوسوامی کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ ارنب کا اپنی ٹی وی کی ٹی آر پی بڑھانے کیلئے رشوت دینے کے ثبوت سامنے آگئے۔

بھارتی چینل کی ریٹنگ کنٹرول کرنے والی کمپنی بی اے آرسی کے مالک پارتھو داس گپتا نے ارنب سے رشوت لینے کا اعتراف کرلیا۔ میڈیا کے مطابق ارتھو داس گپتا نے تحریری بیان میں قبول کیا کہ ارنب گوسوامی نےانہیں 12 لاکھ ڈالر اپنے چینل کی ٹی آر پی بڑھانے کے لئے ادا کئے۔

ممبئی پولیس نے ارنب کے خلاف 3600 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کردی ہے۔ چارج شیٹ میں 59 افراد کا بیان بھی شامل ہے، جنہوں نے ارنب کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

پارتھو داس گپتا نے ارنب کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ چینل کی ٹی آر پی بڑھانے کی مد میں مجھے 3سالوں میں 40 لاکھ روپے رشوت دی گئی۔

گزشتہ ہفتے ممبئی پولس نے ٹی آر پی طے کرنے والی کمپنی بارک کے سابق سی ای او پارتھو داس گپتا کے ساتھ وٹس ایپ چیٹ لیک کی جس میں پلوامہ حملے سے لے کر بالا کوٹ اسٹرئیک تک کی تمام گفتگو شامل تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی نے الیکشن جیتنے کے لئے فالس فلیگ آپریشنز کئے اور الزام پاکستان پر لگا دیا۔