Thursday, April 25, 2024

ارفع کریم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکمرانوں کے منصوبے اعلانات تک محدود

ارفع کریم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکمرانوں کے منصوبے اعلانات تک محدود
January 14, 2018

فیصل آباد (92 نیوز) مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکمرانوں کے منصوبے اعلانات تک محدود ہو کر رہ گئے۔
ارفع کریم رندھاوا کو ہم سے بچھڑے چھ سال بیت گئے۔ ارفع آئی ٹی کی دنیا کے افق پر ایسا ستارہ ہے جس نے ٹوٹ کر بھی اپنی روشنی کو مانند نہیں پڑنے دیا۔
پاکستان کا چہرہ اور آئی ٹی کی نو عمر ماہر کی لازوال خدمات پر اسکے نام سے فیصل آباد میں آئی ٹی لیب، اسپتال اور اسکی آخری آرام گاہ پر مقبرہ بنانے جیسے بلند و بانگ دعوے کیے گئے لیکن مجال ہے کہ کسی ایک پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہو۔
یہاں تک کہ اسکا آبائی گاؤں بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔
منصوبوں پر عمل درآمد آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ ایک سال قبل بھی بڑے بڑے دعوے کرتی نظر آ رہی تھی۔
ارفع کریم کے والد کرنل امجد کریم رندھاوا نے بیٹی کی برسی پر طالبات کو آئی ٹی میں مہارت حاصل کرنے کی تلقین کی تاکہ ارفع کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔
ارفع کریم کے آبائی گاؤں میں ابلتے گٹر، ٹوٹی گلیاں اور بنیادی سہولیات کا فقدان دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے اس گاؤں کو ارفع کریم کا نام دے فرض پورا کر لیا ہے۔
ارفع کریم کی وفات کے بعد پنجاب حکومت نے بھی منہ موڑ لیا اور کئی منصوبے شروع کرنیکا اعلان کر کے کسی ایک پر بھی پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکی۔