Sunday, September 8, 2024

ارفع کریم کو بچھڑے چار برس بیت گئے

ارفع کریم کو بچھڑے چار برس بیت گئے
January 14, 2016
فیصل آباد (92نیوز) ارفع کریم رندھاوا ایک ستارہ جو بہت تیزی سے چمکا اور پھر ٹوٹ کر بکھر گیا۔ کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائڈ اسپیشلسٹ کو ہم سے بچھڑے چار برس بیت گئے مگر اس کی مثال اس خوشبودار پھول کی سی ہے جسے وقت کی لہریں بہا کر بہت دور لے گئیں مگر اس کا سحر ہمیشہ قائم رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایک ننھی پری کی طرح وہ دنیا میں آئی۔ اس نے اپنی ذہانت اور کمپیوٹر میں مائیکروسافٹ میں مہارت سے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ ارفع کریم ایسی ہونہار اور ذہین پاکستانی بچی تھی جس نے اپنی قابلیت سے نوسال کی عمر میں آئی ٹی کی دنیا میں ایسا تہلکہ مچایا کہ کم عمری میں مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اسپیشلسٹ کا خطاب اپنے نام کیا۔ اس اعزاز پر بل گیٹس نے بھی ارفع سے ملاقات کی۔ ارفع کریم کو 2005ءمیں سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہترین کارگردگی پر فاطمہ جناح گولڈ میڈل‘ پرائیڈ آف پرفارمنس اور سلام پاکستان یوتھ ایواڈ سے نوازا گیا۔ ارفع کریم ایک اچھی شاعرہ بھی تھی۔ ارفع کریم چار برس پہلے 2012ءمیں 16 سال کی عمر میں اپنی سالگرہ سے چھ روز قبل برین ہیمرج سے موت کی آغوش میں چلی گئی۔