Friday, April 26, 2024

ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا نوسرباز اور اشتہاری ملزم گرفتار

ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا نوسرباز اور اشتہاری ملزم گرفتار
December 17, 2020

لاہور(92 نیوز) ارطغرل غازی کو پاکستان لانے والا نوسرباز اور اشتہاری ملزم گرفتار ہو گیا۔ کاشف ضمیر کو شہری کو دھمکانے کے مقدمہ میں انوسٹی گیشن پولیس نے گرفتار کیا۔

سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ڈرامہ ارطغرل غازی کا مرکزی کردار نبھانے والےانگین التان کو پاکستان بلانے والا نوسرباز ریکارڈ یافتہ کریمنل نکلا۔ پولیس کے مطابق انگین التان کی میزبانی کرنے والا کاشف ضمیر آٹھ مقدمات میں ملوث ہے۔ کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں ۔ وہ اشتہاری بھی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور میں 4 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 2 مقدمات درج ہیں۔ لاہور کے تھانہ مزنگ، چوہنگ، سول لائن اور ٹاون شپ میں کاشف ظمیر کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔ سیالکوٹ کے تھانہ مراد پور اور اگوگی میں بھی کاشف ضمیر کے خلاف لین دین کا مقدمہ درج ہے۔

میزبان نے انگین التان کو پاکستان لانے کے لئے دس لاکھ ڈالر کی ڈیل کی مگر آدھی رقم ادا کی گئی۔ پوری رقم نہ ملنے پر ارطغل غازی نے دورہ بڑھانے سے انکار کر دیا۔