Wednesday, April 24, 2024

ارضیاتی عجائب گھر کھیوڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

ارضیاتی عجائب گھر کھیوڑہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
November 21, 2019
کھیوڑہ ( 92 نیوز) ارضیاتی عجائب گھر کھیوڑہ  سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، پنڈ دادن خان کے قریب واقع کھیوڑہ کان  دنیا میں خوردنی نمک کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے ، یہاں دو کروڑ بیس لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔ کھیوڑہ کان خوردنی نمک کے حصول کا بڑاذریعہ ہی نہیں بلکہ اہم سیاحتی مقام بھی ہے ۔  کوہستان نمک کا سلسلہ دریائے جہلم کے قریب بھیگوانہ سے شروع ہوکر دریائے سندھ کالاباغ میں ختم ہوتا ہے اس کی لمبائی تین سو کلو میٹر، چوڑائی 8 سے 30 کلومیٹر اور اونچائی 22 سوفٹ سے 4900 فٹ ہے۔ کھیوڑہ کو ارضیاتی عجائب گھر بھی قرار دیا جاتا ہے۔ کھیوڑہ کان کی17 منزلوں سے نمک نکالا جارہا ہے ،  یہ خوردنی نمک دنیا کا دوسرا بڑا ذخیرہ ہے یہاں دو کروڑ بیس لاکھ ٹن کے ذخائر موجود ہیں۔ سیاحتی لحاظ سے کھیوڑہ اہم مرکز بھی ہے دنیا بھر سے لاکھوں سیاح کھیوڑا کا رخ کرتے ہیں۔ سیاحوں کے لئے منی ٹرین سروس بھی موجود ہے ،  کھیوڑہ کان دیکھنےوالے سیاحوں نے حیرت اورخوشی کا اظہارکیا۔ شملہ پہاڑی، مینار پاکستان کے ماڈلز اور نمک سے بنائی گئی دنیا کی پہلی خوبصورت مسجد بھی سیاحوں کی  توجہ کامرکز ہے ۔ انگوری باغ میں نمک کی دیواروں پر بنے شفاف کرسٹلز پر نیلی، پیلی سرخ و سبز رنگ کی روشنیاں چارچاند لگا دیتی ہیں۔