Thursday, April 25, 2024

ارشد پپو قتل کیس کی سماعت 4جولائی تک ملتوی  

 ارشد پپو قتل کیس کی سماعت 4جولائی تک ملتوی   
June 23, 2015
کراچی(92نیوز)انسداددہشت گردی کی  عدالت نےارشدپپوقتل کیس کی سماعت4 جولائی تک ملتوی کردی۔ تفصیلات  کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت میں ارشدپپوقتل کیس کی سماعت ہوئی توملزم رکن قومی اسمبلی شاہ جہان بلوچ کوآج بھی عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکا تاہم ملزم انسپکٹریوسف پٹھان اورملزم ذاکرڈاڈاکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ وکیل نےبتایاکہ سپریم کورٹ ازخودنوٹس پرارشد پپوکےقتل کامقدمہ درج کیاگیا،استغاثہ کی جانب سے ملزموں کےخلاف کوئی شواہدپیش نہیں کئےگئے،ملزموں کی شناخت پریڈاورگواہوں کےبیانات کی نقول بھی پیش نہیں کی گئی۔ وکیل نےبتایاکہ گواہوں کےبیانات کی اصل دستاویزات مجسٹریٹ کی عدالت سےغائب ہوگئی ہیں،گواہ بھی بیانات سےمنحرف ہوگئے ہیں،واضح رہےارشدپپوقتل کیس میں لیاری گینگ وارکےمرکزی کردارعزیربلوچ اورنورمحمدعرف بابا لاڈلہ سمیت دیگرملزمان مفرورہیں۔