Saturday, April 27, 2024

ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، عزیز بلوچ کے مقدمات کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت بھجوا دی گئی

ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، عزیز بلوچ کے مقدمات کی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت بھجوا دی گئی
May 11, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) گینگسٹر ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیشرفت۔ تفتیشی افسر نے گینگ وار سرغنہ عزیز بلوچ کے مقدمات کی رپورٹ بذریعہ ٹی سی ایس اے ٹی سی کو بھجوا دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو طلب کر لیا۔ تفتیشی افسر انسپکٹر عابد انصاری نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیز بلوچ کے مقدمات کی رپورٹ بذریعہ ٹی سی ایس انسداد دہشت گردی عدالت بھجوا دی۔ رپورٹ کے مطابق عزیز بلوچ کے خلاف بائیس مقدمات کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں جس میں قتل کے نو اور پولیس پر حملوں سمیت دیگرمقدمات شامل ہیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے رپورٹ کا جائزہ لے کر ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر طلب کرلیا۔ مقدمے میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ، زبیربلوچ، چاندخان نیازی سمیت دیگر پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ عزیز بلوچ، نورمحمد، بابالاڈلہ ودیگر کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔