Thursday, April 25, 2024

ارشد پپو قتل کیس : عدالت نےگواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ارشد پپو قتل کیس : عدالت نےگواہ پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
June 17, 2015
کراچی(82نیوز)ارشد پپو قتل کیس کی سماعت  کے دوران گواہ پیش نہ کرنے پر انسداد دہشت گردی عدالت نےتفتیشی افسر عابد انصاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایم این اے شاہ جہاں بلوچ سمیت دیگر  ملزموں کے خلاف گواہوں کے سمن جاری کئے تھے مگر تفتیشی افسر نہ تو گواہ پیش کر سکے اور نہ ہی خود پیش ہوئے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔ دوسری جانب کورٹ نے پی پی کے ایم این اے شاہ جہاں بلوچ کی ایک دن کے لیے عدالت حاضری سے استثنی کی  درخواست  منظور کرلی۔