Thursday, April 18, 2024

ارشد ووہرا نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت تین جنوری تک ملتوی

ارشد ووہرا نااہلی کیس کی درخواست پر سماعت تین جنوری تک ملتوی
December 26, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) ڈپٹی میئر کراچی ارشد ووہرا کو نااہل قرار دینے کی درخواست پرسماعت الیکشن کمیشن کے ارکان کی عدم موجودگی کے باعث تین جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔
دوسری جانب ارشد ووہرا نے ایم کیو ایم پاکستان کے پارٹی آئین کی تفصیلات کے لئے الیکشن کمیشن میں نئی درخواست دائر کر دی۔
میڈیا سے گفتگو میں ارشد ووہرا نے کہا کہ پارٹی میں تبدیلی سوالیہ نشان ہے۔ ایم کیو ایم اپنی شناخت کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے غداری کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ ارشد ووہرا اور ان کے وکیل الزام تراشی میں وقت ضائع نہ کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان کئی الزامات سے بری ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج درست ہوئے تو آئندہ وزیر اعظم ایم کیو ایم پاکستان کا ہو گا۔
فاروق ستار نے مزید کہا کہ 22 اگست کے واقعے کو لے کر ایک ہی رویے کے ساتھ سلوک غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے۔ جتنی بھی دھڑے بازی کر لی جائے ایم کیو ایم پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا۔