Sunday, April 28, 2024

ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم طارق محمود کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم

ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس، مرکزی ملزم طارق محمود کو ضمانت پر رہا کرنیکا حکم
June 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کیس میں پیش رفت سامنے آگئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی ملزم طارق محمود کو فوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ملزم طارق محمود کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔ کس نے بلیک میلنگ کی؟ کس نے کس کو بلیک میل کیا؟ جسٹس عامر فاروق نے ایف آئی اے تفتیشی سے استفسار کیا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کر لی۔عدالت نے مرکزی ملزم طارق محمود کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے عدالت کو کیس کے حوالے سے مطمئن کرانے میں ناکام رہی۔