Friday, May 17, 2024

ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ‏

ارشد انصاری لاہور پریس کلب کے صدر منتخب ‏
December 30, 2019
لاہور ( 92 نیوز ) لاہور پریس کلب کے الیکشن  برائے سال 2020  میں  جرنلسٹ گروپ کے ارشد انصاری  1169 ووٹ لیکر صدر منتخب ہو گئے ،سینئر نائب صدر کی نشست پر رائے حسنین  1043  ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے ۔ لاہور پریس کلب کے الیکشن 2019 کا نتیجہ آگیا ،  جرنلسٹ پینل کے ارشد انصاری  ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے  جبکہ سینئر نائب صدر کی نشست پر  پروگریسو  پینل کے رائے  حسنین   نے میدان مارا ۔ جرنلسٹ پینل  کے قذافی بٹ 773 ووٹ لیکر نائب صدر ،بابر ڈوگر 1053  ووٹ لیکر  سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ جرنلسٹ گروپ کے حافظ فیض 1047 ووٹ لیکر جوائنٹ سیکرٹری ، آزاد امیدوار زاہد شیروانی 727 ووٹ لیکر خزانچی کی نشست پر کامیاب ٹھہرے ۔ گورننگ باڈی کے ممبران کیلئے جرنلسٹ گروپ کی جانب سے  شاہد چودھری 738 ، عمران شیخ نے 720 ،فرقان الٰہی نے 625، طارق مغل 565 ووٹ لیکر کامیاب  ہوئے ۔ پروگریسو پینل کی جانب سے  حسنین چودھری 619 ، محی الدین 576 ،حسن تیمور جکھڑ 570  اورامجد فاروق کلو 525 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہوئے ۔ دیبا مرزا بھی  گورننگ باڈی کی سیٹ پر کامیاب ٹھہریں ، انہوں نے گورننگ باڈی کے  امیدواروں میں سب سے زیادہ 733 ووٹ حاصل کئے ۔