Sunday, May 19, 2024

ارشاد رانجھانی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ارشاد رانجھانی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
February 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چند روز قبل مبینہ ڈاکو ارشاد رانجھانی کو قتل کرنے والے ملزم  یو سی چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایاکہ ارشاد رانجھانی نے رحیم شاہ سے رقم چھیننے کی کوشش کی ، رد عمل میں فائرنگ کی گئی جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر سب انسپکٹر ریاض کو معطل کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی نے بتایا کہ رحیم شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس کو ارشاد رانجھانی اور رحیم شاہ کا کرمنل یکارڈ بھی مل گیا۔ عامر فاروقی نے کہا کہ زخمی کو اسپتال منتقل نہ کر کے اسے مرنے کیلئے چھوڑ دیا ،اس پر رحیم شاہ اور موقع پرموجود پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائےگی۔ دوسری جانبارشاد رانجھانی قتل کیس کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزارت انسانی حقوق کوبھجوادی ہے۔ رپورٹ میں بتایاگیاکہ واقعے کے وقت پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ رزاق بھی موجود تھے۔