Thursday, May 9, 2024

ارسلان نے مسٹر لاہور اور قیصر نے جونیئر مسٹر لاہور کا مقابلہ جیت لیا

ارسلان نے مسٹر لاہور اور قیصر نے جونیئر مسٹر لاہور کا مقابلہ جیت لیا
January 27, 2020
لاہور (92 نیوز) گریٹر اقبال پارک میں سجا باڈی بلڈنگ کا مقابلہ جس میں جونیئر مسٹر لاہور اور مسٹر لاہور کیلئے تن سازوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ارسلان نے مسٹر لاہور اور قیصر نے جونیئر مسٹر لاہور کا مقابلہ جیت لیا۔ گریٹر اقبال پارک میں جونیئر مسٹر لاہور اور مسٹر لاہور کے مقابلے کروائے گئے، جس لاہور شہر کے تن سازوں نے حصہ لیا۔ باڈی بلڈنگ کے مقابلے دیکھنے لاہوریے بڑی تعداد میں امڈ آئے، صدر باڈی بلڈنگ پنجاب ایسوسی ایشن شعیب ظہور کا کہنا تھا کہ باڈی بلڈنگ میں پاکستان کے پاس ٹیلنٹ موجود لیکن حکومتی سرپرستی درکار ہے۔ مسٹر پاکستان صدر لاہور باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے باڈی بلڈر کو تیار ہونے میں سالوں لگتے ہیں جم جانے کے ساتھ ڈائیٹ کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ تن سازی کے مقابلوں میں حصہ لینے والے باڈی بلڈرز کے مطابق انہیں پورا سال سخت محنت کرنا ہوتی ہے۔ گریٹر اقبال پارک میں منعقد ہونے والے تن سازی کے مقابلوں میں فتوحات سمیٹنے والے جونیئر اور سینئر مسٹر لاہور کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔