Friday, March 29, 2024

ارسا نے دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی

ارسا نے دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی
May 9, 2015
لاہور (92نیوز) ارسا نے دریائے چناب اورجہلم میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔ اس موقع پر ارسا حکام نے کہا کہ دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ دریائے جہلم سے2لاکھ کیوسک کا ریلا گزرسکتا ہے۔ ارسا نے واپڈا اورصوبہ پنجاب کو ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منگلاڈیم تین فٹ تک خالی کیا جائے، دریائے جہلم سے2لاکھ کیوسک کا ریلا گزرسکتا ہے۔ ارسا نے منگلاڈیم کی سطح کم کرنے کےلئے پانی کا اخراج بھی بڑھا دیا ہے۔ ارسا حکام کے مطابق اس وقت منگلاڈیم سے 75ہزار کیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔