Sunday, May 12, 2024

اردوان کی کشمیریوں کی حمایت، مودی نے دورہ ترکی ملتوی کر دیا

اردوان کی کشمیریوں کی حمایت، مودی نے دورہ ترکی ملتوی کر دیا
October 20, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) ترک صدر کی کشمیریوں کی حمایت پر بھارت بوکھلا گیا، نریندر مودی نے ترکی کا 2 روزہ دورہ ملتوی کر دیا۔ ترکی کے پاکستان کی طرف جھکائو سے بھارت خوفزدہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پر بات کرنے پر بھارتی حکومت ترکی سے خفاءہو گئی، ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے پر کافی تنقید کی تھی جس پر بھارتی حکومت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے علاوہ پیرس میں جاری ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں بھی ترکی نے پاکستان کی حمایت کی تھی جس کا بھارت نے برا منایا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 27 سے 28 اکتوبر تک ترکی میں ہونے والے میگا انویسٹمنٹ سمٹ میں شرکت کرنا تھی۔