Saturday, April 27, 2024

اردو کے ممتاز شاعر جون ایلیا کا آج 88 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

اردو کے ممتاز شاعر جون ایلیا کا آج 88 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
December 14, 2018
کراچی (92 نیوز) منفرد لب ولہجے کے یکتا شاعر ، نامور ادیب اور دانشور جون ایلیا کا آج   88 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔ ایلیا نے نہ صرف شاعری بلکہ فلسفہ، منطق، اسلامی تاریخ، سائنس اور مغربی ادب کے تراجم پر بھی وسیع کام کیا ۔  40 کے قریب نایاب کتب کے تراجم کئے۔ جون ایلیا آج کے دن 1931 میں ہندوستان کے شہر امروہہ میں پیدا ہوئے۔ انہیں عربی، انگریزی، فارسی، سنسکرت اور عبرانی زبانوں پر عبور تھا۔ جون نے اردو شاعری کو ایک نئی جہت سے روشناس کروایا۔ جون ایلیا نے درد میں ڈوبے کئی شعر کہے، اور عشقیہ شاعری میں تو جیسے انہیں کمال حاصل تھا۔ شاعری میں انتہائی سادہ الفاظ سے ایک مشکل مضمون کو بیان کرنا ان کا  ایک خاص وصف رہا ہے۔ جون ایلیا کا آٹھ نومبر 2002 میں انتقال ہوا، انھیں سخی حسن کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔