Tuesday, April 16, 2024

اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے

اردو کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے 33 برس بیت گئے
November 20, 2017

لاہور (92 نیوز) غالب اور اقبال کے بعد اردو کے سب سے عظیم شاعر فیض احمد فیض کو مداحوں سے بچھڑے تینتیس برس بیت گئے۔
رومانوی، ترقی پسند اور انقلابی جو بھی نام لیں اس عنوان پر بس ایک ہی نام ذہن میں گھومتا ہے اور وہ ہے فیض احمد فیض۔
فیض احمد فیض تیرہ فروری انیس سو گیارہ کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی انقلابی فکر اور عاشقانہ لہجے کی آمیزش سے اردو شاعری میں ایک نئی جمالیاتی شان پیدا کی۔ ان کے سیاسی خیالات آفاقی سوچ کےحامل تھے۔
نقش فریادی، دست صبا، زندان نامہ، دست تہ سنگ ، شام شہر یاراں اور میرے دل میرے مسافر فیض کے نادر مجموعے ہیں۔ سارے سخن ہمارے اور نسخہ ہائے وفا ان کی کلیات ہیں۔
فیض احمد فیض 20 نومبر انیس سو چوراسی کو لاہور میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ حکومت کی جانب سے ان کی گراں قدر خدمات پر انہیں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔