Sunday, September 8, 2024

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی

اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی
August 18, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ  کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ صوبوں اور وفاق سے اردو کے فروغ سے متعلق اقدامات کی رپورٹ سپریم کورٹ جمع کرانے کا حکم۔ سپریم کورٹ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ بتایا جائے کتنے عرصے میں کن مراحل میں اقدامات مکمل کیے جائیں گے۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 45 سال میں جتنی حکومتیں آئیں انھوں نے اردو کے فروغ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ ملکی نظام میں یکسانیت ہونی چاہیےہم آج بھی برطانیہ کے غلام ہیں کیس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی گئی۔