Saturday, April 20, 2024

اردو شاعری کے بڑے نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے

اردو شاعری کے بڑے نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
November 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) اردو شاعری کے بڑے نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔ جون ایلیا کی یادیں، بے خودی اور بے ساختہ لہجہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ میرا سانس اکھڑتے ہی سب بین کریں گے روئیں گے یعنی میرے بعد بھی یعنی سانس لئے جاتے ہونگے۔ اردو شاعری میں کمالات اور انوکھے انداز سے ہر ایک کو اپنا کرنے والے جون ایلیا سے کون واقف نہیں۔ اپنی غیر روایتی شاعری سے دلوں میں اتر جانے والے جون ایلیا نے محض 8 برس کی عمر پہلی نظم کہی اور پھر کہتے ہی چلے گئے۔ جون صرف ایک شاعر ہی نہیں وہ ایک فلسفی نقاد ادیب سوانح نگار اور مترجم بھی تھے۔ ادب سے لگاو جون کو ورثے میں ملا جس کا انہوں نے بڑی ہنر مندی سے استعمال کیا ۔ غیر معمولی شخصیت کے حامل جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو 72 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔ کیا ہی خوب کہا تھا جون نے کہ ہم حسین ترین امیر ترین ذہین ترین اور زندگی میں ہر حوالے سے بہترین ہو کر بھی بالآخر مر ہی جائیں گے ۔