Thursday, April 25, 2024

اردو شاعری کا بڑا نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے

اردو شاعری کا بڑا نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے
November 8, 2020
کراچی (92 نیوز) اردو شاعری کا بڑا نام جون ایلیا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 18 برس بیت گئے ۔ اپنی غیر روایتی شاعری سے دلوں میں اتر جانے والے جون ایلیا نے محض 8 برس کی عمر پہلی نظم کہی۔ اردو شاعری میں کمالات اور انوکھے انداز سے ہر ایک کو اپنا کرنے والے جون ایلیا سے کون واقف نہیں۔ اپنی غیر روایتی شاعری سے دلوں میں اتر جانے والے جون ایلیا نے محض 8 برس کی عمر پہلی نظم کہی اور پھر کہتے ہی چلے گئے۔ جون صرف ایک شاعر ہی نہیں وہ ایک فلسفی نقاد ادیب سوانح نگار اور مترجم بھی تھے۔ ادب سے لگاو جون کو ورثے میں ملا جس کا انہوں نے بڑی ہنر مندی سے استعمال کیا ۔ غیر معمولی شخصیت کے حامل جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو 72 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے۔