Tuesday, May 7, 2024

اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کی 95ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی کی 95ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
December 8, 2020

لاہور (92 نیوز) اردو زبان کے مایہ ناز شاعر ناصر کاظمی حیات ہوتے تو زندگی کی پچانوے بہاریں دیکھ چکے ہوتے ۔

صاحب طرز شاعر ناصر کاظمی کا شمار اردو زبان کے صف اول کے شعراءمیں ہوتا ہے،  وہ آٹھ دسمبر 1925 میں انبالہ میں پیداہوئے، انکا پہلا شعری مجموعہ برگ 1954 میں شائع ہوا۔

’’دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھی،کوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھی‘‘ سمیت ناصر کاظمی نے کئی شہرہ آفاق گیت لکھے اور برصغیر کے کئی گلوکاروں کو اپنے لکھے ہوئے گیتوں سے امر کر دیا۔

’’نئے کپڑے بدل کر جاؤں کہاں اور بال بناؤں کس کے لئے‘‘

ناصر کاظمی کی شاعری میں جہاں رومانوی خوشی اور امید کے پہلو نظر آتے ہیں وہیں درد اور اداسی جیسے جذبات بھی نمایاں ہیں ۔

نیتِ شوق بھر نہ جائے کہیں،تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں

خوشی اور غمی کے جذبات کو شاعری کے سانچے میں ڈھالنے والے یہ شاعر  2 مارچ 1972 میں 46 سال کی عمر  میں اس جہاں فانی سے کوچ کرگیا۔