Wednesday, April 24, 2024

اُردو زبان کے سب سے بڑے شاعر مرزا غالب کا آج دو سو اٹھارہواں یوم پیدائش

اُردو زبان کے سب سے بڑے شاعر مرزا غالب کا آج دو سو اٹھارہواں یوم پیدائش
December 27, 2015

اسلام آباد (92نیوز) مرزا غالب اردو زبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں۔ مرزا کی شاعری کے حسن اور بیان کی خوبی یہ ہے کہ دنیا سے چلے جانے کے ڈیڑھ سو برس بعد بھی ان کا کلام ترو تازہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرزا اسد اللہ خان غالب 26 دسمبر 1797ءکو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ تیرہ سال کی عمر میں ان کی شادی امراءبیگم سے ہو ئی تو انہوں نے اپنے آبائی وطن کو خیرباد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔

مرزا غالب کاا صل کمال یہ ہے کہ وہ ز ندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں جاکر سمجھتے تھے اور بڑی سادگی سے عام لوگوں کے لیے بیان کردیتے تھے۔ غالب جس پر آشوب دور میں پیدا ہوئے اس میں انہوں نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور باہر سے آئی ہوئی انگریز قوم کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالباً ً یہی وہ پس منظر ہے جس نے ان کی نظر میں گہرائی اور فکر میں وسعت پیدا کی۔

بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالب تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں