Friday, April 26, 2024

اردو زبان کی مخالفت کے پیچھے چھپے عزائم سےپاکستانی قوم بخوبی واقف ہے: اظہار الحسن

اردو زبان کی مخالفت کے پیچھے چھپے عزائم سےپاکستانی قوم بخوبی واقف ہے: اظہار الحسن
March 8, 2017
کراچی(92نیوز)اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن کہتے ہیں کہ اردو زبان کی مخالفت کے پیچھے چھپےعزائم سے پاکستانی قوم بخوبی واقف ہے، انہوں نے لفظ پھٹیچر پرتحریک انصاف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کےمطابق اردو زبان کے نفاذ کا معاملہ اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نےمخالفت کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ خواجہ اظہار نے پی ایس ایل کے انعقاد کو بھی خوش آئند قرار دیاغیر ملکی مہمان کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پرتحریک انصاف کو معافی مانگنے کی تجویز دیدی۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کےسوال پرانہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی نہ بخشا بولے وزیراعلیٰ کا اعلان پہلے کبھی پورا ہوا ہے جو اب ہوگا۔