Saturday, May 11, 2024

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کا آج دو سو بائیس واں یوم پیدائش ہے

اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب  کا آج دو سو بائیس واں یوم پیدائش ہے
December 27, 2019
 کراچی (92 نیوز) لازوال شہرت کے حامل اردو اور فارسی کے عظیم شاعر مرزا غالب کا آج دوسو بائیس واں یوم پیدائش ہے۔ صدیاں بیت جانے کے باوجود ان کے چاہنے والے آج بھی انہیں یاد کرکے خراج عقیدت پیش کر رہےہیں۔ مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ خاں تھا۔ آپ 27 دسمبر 1797ء میں آگرہ میں پیدا ہوئے۔ امراؤ بیگم سے شادی کے بعد مرزا غالب نے دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ مرزا غالب نے اردو ادب پر گہرے نقوش چھوڑے۔ دیوانِ غالب ان کا بہترین شاہلکار ہے۔ غالب کا کمال یہ تھا کہ وہ ز ندگی کے حقائق اور انسانی نفسیات کو گہرائی میں سمجھ کر بڑی سادگی سے بیان کر دیتے تھے۔ مغل سلطنت کے آخری بادشاہ بہادر شاہ ظفر نے انہیں نجم الدولہ اور دبیرالملک کے خطابات سے نوازا۔ غالب نے مسلمانوں کی ایک عظیم سلطنت کو برباد ہوتے ہوئے اور انگریزوں کو ملک کے اقتدار پر چھاتے ہوئے دیکھا۔ غالب کی اردو ادب میں خدمات کی بدولت انیس ویں صدی کو غالب کی صدی کہا گیا۔ عمر کے آخری حصے میں وہ شدید بیمار ہوئے اور پندرہ فروری 1869 کو انتقال کر گئے۔ انہیں دہلی میں سپرد خاک کیا گیا لیکن ان کے شعر آج بھی ان کی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔