Saturday, April 27, 2024

اردو ادب کے معتبر نام اشفاق احمد کو بچھڑے 16 برس بیت گئے

اردو ادب کے معتبر نام اشفاق احمد کو بچھڑے 16 برس بیت گئے
September 7, 2020
لاہور (92 نیوز) اردو ادب کے معتبر اور تاریخ ساز نام، اشفاق احمد کو ہم سے رخصت ہوئے 16 برس بیت گئے۔ اردوادب کی تاریخ اشفاق احمد کاتذکرہ کئے بغیرمکمل نہیں ہوتا، افسانہ، ڈرامہ اور نثر نگار اشفاق احمد فیروز پور میں پیدا ہوئے، گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ اٹلی کی روم یونیورسٹی اور گرے نوبلے یونیورسٹی فرانس سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومے کئے۔ نیویارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی، اشفاق احمد قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے اور انیس سو ترپن میں ان کا افسانہ گڈریا ان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تیس سال سے زائد عرصہ آن ائیر ہوا۔ اشفاق احمد نے معاشرتی اور رومانی موضوعات پر ایک محبت سو افسانے کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز لکھی، ان کی سیریز طوطا کہانی اور من چلے کا سودا عوام میں بہت مقبول ہوئی۔ صحافی اور دانشوراشفاق احمد کو فقر اور فقیری سے عشق تھا،اردو ادب کے قاری ہمیشہ اشفاق احمد کی تحریروں سے استفادہ کرتے رہیں گے۔