Tuesday, May 21, 2024

اردو ادب کے ماتھے کے جھومر اشفاق احمد کی آج 15 ویں برسی منائی جا رہی ہے

اردو ادب کے ماتھے کے جھومر اشفاق احمد کی آج 15 ویں برسی منائی جا رہی ہے
September 7, 2019
لاہور (92 نیوز) اردو ادب کے ماتھے کے جھومر اشفاق احمد کی پندرہویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ ان کی ادبی تخلیقات شاہکار کا درجہ رکھتی ہیں۔ اردو ادب کی تاریخ اشفاق احمد کا تذکرہ کئے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ افسانہ ، ڈرامہ اور نثر نگار اشفاق احمد فیروز پور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے کیا۔ اٹلی کی روم یونیورسٹی اور گرے نوبلے یونیورسٹی فرانس سے اطالوی اور فرانسیسی زبان میں ڈپلومے کئے۔ نیو یارک یونیورسٹی سے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ اشفاق احمد قیام پاکستان کے فوراً بعد ادبی افق پر نمایاں ہوئے اور انیس سو ترپن میں ان کا افسانہ گڈریا ان کو شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ انیس سو پینسٹھ سے انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور پر ہفتہ وار فیچر پروگرام تلقین شاہ کے نام سے شروع کیا جو تیس سال سے زائد عرصہ آن ائیر ہوا۔ اشفاق احمد نے معاشرتی اور رومانی موضوعات پر ایک محبت سو افسانے کے نام سے ایک ڈرامہ سیریز لکھی۔ ان کی سیریز توتا کہانی اور من چلے کا سودا عوام میں بہت مقبول ہوئی ۔