Saturday, May 18, 2024

اردو ادب کے شاعر فیض احمد فیض کی آج 108 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے

اردو ادب کے شاعر فیض احمد فیض کی آج 108 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے
February 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) اردو ادب میں شاعری کے حوالے سے منفرد مقام کے حامل فیض احمد فیض کی 108 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ نارووال میں آنکھ کھولنے والافیض محبوب تھا۔ دانشوروں اور طالب علموں میں مقبول تھا۔ سیاسی کارکنوں کا رفیق اور خورو لیلاؤں کے دلوں کی دھڑکن تھا۔ فیض احمد فیض جس شعبے میں گئے صف اول میں رہے۔ 1935 میں علی گڑھ میں لیکچررشپ کی، 1942 میں بطور کیپٹن فوج میں چلے گئے۔ قیام پاکستان کے بعد 1947 میں فوج چھوڑ کر اشتراکیت پسند کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کی بنیاد رکھی۔ فیض کو 9 مارچ 1951 میں راولپنڈی سازش کیس میں گرفتار کرکے چارسال تک مختلف جیلوں میں رکھا گیا۔ 1955 میں رہائی کے بعد فیض نے جلاوطنی اختیار کرلی اور 1959 میں لندن سے وطن واپس آکر پاکستان آرٹس کونسل کے سیکرٹری تعینات ہوئے۔ تیرہ فروری 1911 کو طلوع ہونے والا اردو ادب کا یہ سورج 20 نومبر 1984 کو غروب ہو گیا۔ جو رکے تو کوہ گراں گراں تھے ہم جو چلے تو جاں سے گزر گئے رہ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا