Sunday, May 5, 2024

اردو ادب کے روشن ستارے ابن انشا کی آج 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

اردو ادب کے روشن ستارے ابن انشا کی آج 41 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
January 11, 2019
 کراچی (92 نیوز) دنیائے ادب میں کچھ نام ایسے بھی ہیں جن کا نام تاریخ میں امر ہو گیا انہی میں ایک نام ابن انشاء کا بھی ہے۔ ابن انشاء 1927 کو بھارتی صوبہ پنجاب میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام شیر محمد خان تھا۔ یوں تو ابن انشاء کی پہچان مزاح نگار اور سفر نامہ نگار کی حیثیت سے ہے لیکن وہ ایک منفرد شاعر بھی تھے۔ زمانہ طالب علمی میں روز نامہ انجام سے باتیں انشا جی کی کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا۔ انیس سو پچپن میں پہلا مجموع کلام چاند نگر شائع ہوا۔ انشا جی اٹھو اب کوچ کرو ، اس غزل نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔  ان کی تحریروں میں چلتے ہو تو چین تک چلیے، آوارہ گرد کی ڈائری اور دنیا گول ہے، قابل ذکر ہیں۔ اردو ادب کا یہ ستارہ 11 جنوری انیس سو اٹھتتر کو اس دار فانی سے کوچ کر گیا۔