Monday, September 16, 2024

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
February 8, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوئم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔

ایئرپورٹ پر صدر ممنون حسین نے مہمان کا استقبال کیا  ۔  معزز مہمان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

استقبالیہ تقریب میں گارڈ آف آنر،پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے سلامی پیش کی ۔

شاہ عبداللہ دوئم صدرپاکستان ،وزیراعظم اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔