Sunday, September 8, 2024

اردن شام سرحد پر خوراک کا بحران‘ 30ہزار شامی بچوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں

اردن شام سرحد پر خوراک کا بحران‘ 30ہزار شامی بچوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں
July 2, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) اردن کی حکومت کی طرف سے سرحد پر پھنسے پناہ گزینوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی سے انکار کے بعد تیس ہزار سے زائد شامی بچوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ چکی ہیں۔ اردن کی سرحد پر ستر ہزار سے زائد پناہ گزین موجود ہیں جن میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اردن کی حکومت نے گزشتہ ماہ برم نامی علاقے میں داعش کے حملے کے بعد سے ایمرجنسی ادویات کی سپلائی بند کررکھی ہے جبکہ رمضان المبارک میں ان پناہ گزینوں کو خوراک اور پینے کے پانی کی فراہمی سے بھی انکار کردیا گیا۔ رخان پناہ گزین کیمپ اردن کے فوجی زون کے قریب واقع ہے۔ اردن کی حکومت نے علاقے کو حساس قرار دیتے ہوئے نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ علاقے میں نقل و حرکت کرنے والے افراد اپنی زندگیوں کے خود ذمے دار ہیں۔ اس اعلان کے بعد بھوک پیاس کے مارے پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔