Friday, March 29, 2024

اردن افواج کے سربراہ میجر جنرل نصر کی جی ایچ کیو آمد ، جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏ملاقات

اردن افواج کے سربراہ میجر جنرل نصر کی جی ایچ کیو آمد ، جنرل قمر جاوید باجوہ سے ‏ملاقات
April 16, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) اردن کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل نصر  گزشتہ روز جی ایچ کیو پہنچے جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات  کی  ، ملاقات میں  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال سمیت سکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اردن  کی مسلح افواج کے تذویراتی منصوبہ بندی اور دفاعی وسائل کے سربراہ میجر جنرل نصر نے جی ایچ کیو آمد کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے افواج کے مابین تربیتی اور انسداد دہشتگردی تعاون میں اضافے پر اتفاق بھی کیا گیا ،اس موقع پر دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ۔