Saturday, April 27, 2024

ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک اسپتال کی توسیع غیرقانونی قرار

ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک اسپتال کی توسیع غیرقانونی قرار
July 5, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ارجنٹینا پارک کی زمین پر پولی کلینک اسپتال کی توسیع کو غیرقانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، ارجنٹینا پارک کا پولی کلینک کی توسیع کے لیے استعمال غیر قانونی ہے۔ پارک کی جگہ ہسپتال بنانا 1960 کے آرڈیننس، 1997 کے ایکٹ اور بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، وفاقی حکومت کو حکم دیا کہ ارجنٹینا پارک کو اصلی شکل میں بحال کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی ایسے فیصلوں سے قبل ٹاون پلاننگ کو مدنظر رکھے، یہ ستم ظریفی ہے کہ اتھارٹی خود قانون کی خلاف ورزی کر رہی ہے، اسلام آباد میں قانون کی حکمرانی کے بجائے لوگوں کی حکمرانی ہے، 1967 میں جب شہر آباد ہوا تو آبادی ہزاروں میں تھی، وقت کے ساتھ نئے ہسپتال تعمیر نہیں کئے گئے اور اسی ہسپتال کی توسیع کی جا رہی ہے۔